15 جولائی 2013 - 19:30
ترکی مصر کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے

مصر کی عبوری حکومت کے ترجمان نے قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترک حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت مرسی کے ساتھ ہمدردی کرنے کے بجائے اپنے عوام کے ساتھ ہمدردی کرے اور مصر کے داخلی امور میں مداخلت فوری طور پر بند کردے۔

ابنا: مصر کی عبوری حکومت کے ترجمان نے قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران  ترک حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت مرسی کے ساتھ ہمدردی کرنے کے بجائے اپنے عوام کے ساتھ ہمدردی کرے اور مصر کے داخلی امور میں مداخلت فوری طور پر بند کردے۔ ترجمان نے کہا کہ مصر اپنے قومی مفادات کی روشنی میں عمل کررہا ہے اور دوسرے ممالک کو مصر کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ترجمان نے مصر میں دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی جن میں اب تک 7 افراد ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔......./169